the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا لیونل میسی کا دورہ ہندوستانی فٹ بال کو فروغ دے گا؟

ہاں
نہیں
نہیں کہہ سکتے
حیدرآباد کے چكڈپلی علاقہ کی سوریہ نگر کالونی میں موٹر سائیکل پر جا رہے نوجوانوں کو غنڈوں نے جبرا روک کر جے شری رام کہنے کے لئے کہا، لیکن جب انہوں نے ایسا کہنے سے انکار کردیا ، تو بدمعاشوں نے مسلم نوجوانوں پر حملہ کر دیا ، جس میں 5 نوجوان زخمی ہو گئے۔ اس واقعہ کے بعد سوریہ نگر علاقہ میں کشیدگی پیدا ہو گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق مهترواڈي علاقہ میں کچھ بدمعاش نشے میں چور تھے اور انہوں نے وہاں سے گزر رہے



مسلم لڑکوں کو روکا اور انہیں جے شری رام نعرہ لگانے کے لئے کہا، مگر جب ان لڑکوں نے ایسا کرنے سے منع کردیا ، تو بدمعاش تشدد پر اتر آئے۔ انہوں نے آٹو رکشہ اور کار پر بھی پتھراؤ بھی کیا۔

میڈیا کے مطابق چكڈپلي پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کر لیا ہے اور علاقہ میں کثیر تعداد پولیس فورس کو تعینات کردیا گیا ہے۔ زخمی مسلم نوجوانوں محمد فیضان، سید سہیل، سید بشیر، عامر اور فردوس کو علاج کے لیے گاندھی اسپتال لے جایا گیا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.